اگر آپ کے جوڑوں میں درد رہتی ہے تو یہ سبزی کھائیں ،دنوں میں شکایت دور ہو جائے گی

اگر آپ کے جوڑوں میں درد رہتی ہے تو یہ سبزی کھائیں ،دنوں میں شکایت دور ہو جائے ...

لندن(نیوزڈیسک) جوڑوں کے درد کی وجہ سے انسان روزمرہ کے کام کرنے سے بھی بیزاری محسوس کرتا ہے اور ادویات کا سہارالیتا ہے لیکن اس کی وجہ سے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھ جاتے ہیں۔آئیے آپ کو چند ایسی سبزیاں بتاتے ہیں جن کی مدد سے آپ کے جوڑوں کا درد کم ہوجائے گا۔

بند گوبھی

اس میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے شکست و ریخت کا شکار جوڑ ٹھیک ہوجاتے ہیں۔اسے پکاکر یا کچا کھایا جاسکتاہے۔

پالک

آئرن کی وجہ سے اس سبزی میں یہ خاصیت ہے کہ یہ خون میں آکسیجن کی زیادہ مقدار کو جذاب ہونے میں مدد دیتاہے اور جب یہ خون جوڑوںکو پہنچتا ہے تو آپ کی درد ٹھیک ہونے لگتی ہے۔

پیاز

سائنسدانوں کا کہناہے کہ ایلویم فیملی سے تعلق کی وجہ سے پیازمیں کیورسٹین ہوتی ہے جو کہ انٹی آکسیڈینٹس کی ایک قسم ہے۔ اس کی وجہ سے جسم میں ہونے والی سوزش کے خلاف مدافعت ملتی ہے اور انسان جوڑوں اور دیگر دردوں سے محفوظ رہتا ہے۔

ادرک

کوشش کریںکہ اپنی غذا میں ادرک کا استعمال بڑھا دیں۔اس کی وجہ سے جسم میں ہونے والی ہر طرح کی سوزش کم ہوتی ہے اور انسان توانا رہتا ہے۔

ہلدی

جوڑوں اور ہر قسم کے دردوں کے لئے ہلدی کا استعمال بہت مفید ہے۔اسے دودھ یا کسی بھی کھانے کے ساتھ ملاکرکھایا جاسکتا ہے۔

گاجریں

اس میں انٹی آکسیڈینٹ بیٹا کریپٹوسینتھین پائی جاتی ہے جو کہ نہ صرف جوڑوں میں والی سوزش کو کم کرتا ہے بلکہ اس کی وجہ سے گٹھیاکا مرض بھی نہیں ہوتا۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...