کیا آپ کو بھی ہوا کے اخراج کا مسئلہ درپیش رہتاہے ؟اس کی اصل وجہ آپ کی یہ عادت ہے
نیویارک(نیوزڈیسک) ہمارے پیٹ میں گیس بنتی رہتی ہے اور اس کی وجہ ہمارا وہ کھانا ہے جو ہم کھاتے رہتے ہیں۔آئیے آپ کو ایسے کھانوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو آپ کے پیٹ میں گیس بناتے ہیں۔
کولڈ ڈرنکس
اگر آپ کوک یا پیپسی اور دیگر سوڈا پینے کے شوقین ہیں تو آپ کے پیٹ میں بہت زیادہ گیس بنے گی۔ کاربونیٹیڈمشروبات میں بننے والے بلبوں کی وجہ سے پیٹ میں گیس بنتی ہے اور ہواکا اخراج بڑھ جاتا ہے۔
سلاد
آپ سمجھتے ہوں گے کہ سلاد صحت کے لئے اچھی ہوتی ہے لیکن کچھ سبزیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے پیٹ میں گیس بنتی ہے۔ان سبزیوں میں بندگوبھی، براکلی اور پالک شامل ہے۔یہ کاربوہائیڈریٹس صحیح طرح ہضم نہیں ہوپاتیں اور پیٹ میں گیس کا سبب بنتی ہیں۔
لال مولی
اس کا شمار ان سبزیوں میں ہوتا ہے جو جو پیٹ میں سب سے زیادہ گیس بناتی ہیں ور اگرآپ ان کا استعمال کرتے ہیں تو پھر آپ کے پیٹ میں زیادہ گیس بنے گی۔
کھانا چبا کر نہ کھانا
جب ہم کھانا صھیح طرح چبا کرنہیں کھاتے اور اسے نگلنے لگتے ہیں تو اس کی وجہ سے پیٹ میں ہواکی کچھ مقدار معدے میں جاتی ہے اور گیس کا سبب بنتی ہے۔
میٹھا کھانا
چینی میں ایسے اجزاءپائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے گیس بنتی ہے۔ یہ اجزاءصحیح طرح ہضم نہیں ہوپاتے اور گیس کی صورت میں پیٹ سے خارج ہوتے ہیں۔اگرآپ زیادہ چینی کھاتے ہیں تو آپ کے پیٹ میں زیادہ گیس بنے گی۔
ذہنی تناﺅ
اگر آپ ذہنی تناﺅکا شکار ہوجائیں تو اعصاب پر دباﺅ کی وجہ سے یہ مسئلہ ہوسکتا ہے۔چونکہ ہمارے دماغ کا تعلق براہ راست معدے سے ہوتا ہے لہذا اعصاب پر دباﺅ کی وجہ سے معدے میں گیس بنتی ہے۔
بچے کی پیدائش
کچھ خواتین کے ساتھ ایسا بھی ہوتا ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد پیٹ میں گیس بننے لگتی ہے لہذا پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ یہ مسئلہ کچھ ہفتوں بعد حل ہوجاتاہے۔