عمر کے ساتھ ساتھ جلد پر بننے والے اس طرح کے نشانات سے نجات کا قدرتی نسخہ جانئے

عمر کے ساتھ ساتھ جلد پر بننے والے اس طرح کے نشانات سے نجات کا قدرتی نسخہ جانئے
عمر کے ساتھ ساتھ جلد پر بننے والے اس طرح کے نشانات سے نجات کا قدرتی نسخہ جانئے

  


نیویارک(نیوزڈیسک) وقت گزرنے کے ساتھ انسا ن کے ہاتھ کی جلد پر جھریاں تو پڑتی ہی ہیں لیکن ساتھ اس طرح کے نشانات بننے لگتے ہیں۔آئیے آپ کو ان نشانات کو صاف کرنے کے لئے آسان قدرتی طریقے بتاتے ہیں۔

سیب کا سرکہ

اس میں الفا ہائیڈروایسڈز پائے جاتے ہیں جن کی مدد سے جلد پر اس طرح کے نشانات کو صاف کرنے میں مددملتی ہے۔جلد پر لگاکر 20منٹ تک اسے خشک ہونے دیں،ابتداءمیں تھوڑی سی چبھن ہوگی لیکن کچھ دنوں میں یہ ختم ہوجائے گی۔ چونکہ سیب کا سرکہ خشک تاثیر رکھتاہے لہذا اسے لگانے سے قبل اس میں زیتون کا تیل ملالیں۔

لیموں

اس میں بلیچنگ خصوصیات ہوتی ہیں جس کی وجہ سے پر موجود دھبے صاف ہوجاتے ہیں۔جہاں سے دھبے صاف کرنے ہوں وہاں لیموں کاٹ کر رگڑیں۔خیال رکھیں کہ ایسا کرنے کے فوری بعد باہر نہ جائیں ورنہ اس جگہ کی جلد سیاہ ہوجائے گی۔

پیاز

اس کی انٹی سیپٹک خصوصیات کی وجہ سے پیاز بھی جلد پر موجود بڑھاپے لے نشانات کو صاف کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔پیاز کو کاٹ کر اسے جلد پر رگڑیں اور اس میں سے نکلنے والے رس کو جلد میں جذب ہونے دیں۔آپ چاہیں تو پیاز کا رس نکال کر اس میں چند قطرے شہد ملائیں اور اسے جلدپرلگاکر 20منٹ انتظار کریں۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...