رینجرز کی کراچی میں کاروائیاں،مختلف علاقوں سے سات ملزمان گرفتار

رینجرز کی کراچی میں کاروائیاں،مختلف علاقوں سے سات ملزمان گرفتار
رینجرز کی کراچی میں کاروائیاں،مختلف علاقوں سے سات ملزمان گرفتار

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کرلیاہے، ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ، اور چوری کیاگیا سامان برآمد۔

ترجمان رینجرز کے مطابق درخشاں میں کارروائی کے دوران تین ملزمان گرفتار ہوئے، جن میں خالد حسین عرف شہزادہ قریشی، سید امین بنگالی، محمد سراج شامل ہیں، تینوں ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزمان ٹارگٹ کلنگ، زمینوں پر قبضہ، سہولت کاری، منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے کراچی میں شہید ہونے والا ٹریفک پولیس اہلکار کون تھا؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

پیرآباد میں کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کا ایک ملزم محمد عارف عرف گنجا گرفتار ہوا، جو منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے، سعود آباد میں کارروائی میں دو ملزمان کاشف اور طلحہ گرفتار ہوئے جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، لیاری سے ایک ملزم یاسر گرفتار ہوا جو ملزم مختلف جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

مزید : کراچی


loading...