جاپان میں سیلاب ، ہزاروں افرادگھر ترک کرنے پر مجبور ،20 ہزار سے زائد محفوظ علاقوں میں منتقل

جاپان میں سیلاب ، ہزاروں افرادگھر ترک کرنے پر مجبور ،20 ہزار سے زائد محفوظ ...
جاپان میں سیلاب ، ہزاروں افرادگھر ترک کرنے پر مجبور ،20 ہزار سے زائد محفوظ علاقوں میں منتقل

  


ٹوکیو(آئی این پی)جاپان میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے 20ہزار افراد اپنے گھر ترک  کرنے پر مجبور ہو گئے ۔

مالی کی فورسزنے اہم دہشت گرد اور جہادی کمانڈر الحسینی الصالح کو گرفتار کر لیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے ہزاروں افراد اپنے گھر ترک پر مجبور ہو گئے ہیں۔کیوڈو خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ شدید سیلاب سے اگرچہ جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن 485 گھر زیر آب آ گئے ہیں اور20 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ سیلاب سے ریلوے لائنیں بھی متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے تیز رفتار ٹرینوں کے سفر منسوخ کر دئیے گئے ہیں ۔جاپان کے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ کل بھی شدید بارشیں اورطوفان جاری رہے گا ۔یاد رہے کہ جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں چار جولائی کو نان مادول ٹائیفون کے بعد آنے والے سیلاب سے 34 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...