PUANلاہور چیپٹر کی چھٹی سالانہ تقریب کا انعقاد،سیاستدانوں ارکان پارلیمنٹ، اینکرز، صحافیوں ، بزنس مینوں نے شرکت کی
لاہور (خصوصی رپورٹ) امریکی حکومت کے سپانسرڈ ایکسچینج پروگرام کے تحت 200ایلومینائی شرکا ایک تقریب میں اکٹھے ہوئے جس کا مقصد پاکستان امریکہ ایلومینائی کے ارکان کی کنٹری بیوشن کو تسلیم کرنا تھا۔ PUANلاہور چیپٹر کی چھٹی سالانہ تقریب ہوئی جس میں سیاستدانوں ، ارکان پارلیمنٹ، اینکرز، صحافیوں، بزنس مینوں اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعارہ کیا۔ PUANایلومینائی میں لاہور قصور میں درجنوں کمیونٹی سروس کے کارکن شریک تھے۔ انہوں نے تجربات میں کمیونٹی سروس پراجیکٹس پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ۔ہر سال ہائی سکول، انڈر گریجویٹ ، گریجویٹس اور پروفیشنلز امریکی سپانسرڈ ایکسچینجز کے تحت اکٹھے ہوئے ہیں۔ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جس کے دنیا بھر میں سب سے زیادہ ایلومینائی ارکان موجود ہیں۔