نارووال میں تحریک انصاف کے امیدوار کا بیٹا ’ڈان ‘بن گیا ، پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا اور پھر ۔۔۔الیکشن سے ایک دن قبل انتہائی خوفناک خبر آ گئی

نارووال میں تحریک انصاف کے امیدوار کا بیٹا ’ڈان ‘بن گیا ، پولیس کی گاڑی پر ...
نارووال میں تحریک انصاف کے امیدوار کا بیٹا ’ڈان ‘بن گیا ، پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا اور پھر ۔۔۔الیکشن سے ایک دن قبل انتہائی خوفناک خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن )نارووال میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدعار میاں رشید کے بیٹے نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کرتے ہوئے اپنے ساتھی کو اسلحہ سمیت تحویل سے چھڑوایا اور فرار ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ پی ٹی آئی امیدوار میاں رشید کے بیٹے عمر رشید کے ساتھی کو کوٹھے سٹاپ کے علاقے سے اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا تھا جسے چھڑانے کیلئے عمر رشید نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا اور اسے اسلحہ سمیت لے کر فرار ہو گئے ۔تاہم اس حملے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے ہیں ، ایس ایچ او کی مدعیت میں عمر رشید اور دیگر 12 افراد کے خلاف سنگین نوعیت کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔
واضح رہے کہ کل ملک بھر میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اور اس حوالے سے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو چکاہے اور پولنگ کیلئے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں ۔