لیگ رہنما محمد زبیر نے وزیر اعظم کے آئی ایس آئی سے متعلق بیان پر سوال اٹھا دیا

لیگ رہنما محمد زبیر نے وزیر اعظم کے آئی ایس آئی سے متعلق بیان پر سوال اٹھا دیا
لیگ رہنما محمد زبیر نے وزیر اعظم کے آئی ایس آئی سے متعلق بیان پر سوال اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ عمران خان نے امریکہ جا کر کہاہے کہ دہشت گردتنظیمیں آئی ایس آئی نے بنائی ہیں اور یہ بھی کہاہے کہ اسامہ بن لادن کی معلومات آئی ایس آئی نے دی تھیں۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے محمدزبیر نے کہا کہ عمران خان نے امریکہ جا کر کہاہے کہ دہشت گردتنظیمیں آئی ایس آئی نے بنائی ہیں اور یہ بھی کہاہے کہ اسامہ بن لادن کی معلومات آئی ایس آئی نے دی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کی پالیسی یہ رہی تھی کہ ہم کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی ریلی جو فیصل آباد میںتھی اس کا ٹکر تک نہیں چلنے دیا اور اب چھ ایف آئی آر درج کرکے پچھلے تین گھنٹو ں میں تقریباً ڈیڑھ سولوگوں کو پولیس نے اٹھالیا ہے ، مریم نواز کاانٹرویو نہیں چلنا دیاجاتاجبکہ جہانگیرترین جو نااہل ہیں ان کے انٹرویولئے جاتے ہیں۔

مزید :

قومی -