گھوٹکی سے قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کا امیدوار آگے

گھوٹکی سے قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کا امیدوار آگے
گھوٹکی سے قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کا امیدوار آگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کی نشست این اے 205 گھوٹکی 2 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار محمد بخش مہر کو آزاد امیدوار احمد علی مہر پر سبقت حاصل ہے۔این اے 205 پر ضمنی الیکشن کے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہا،جس کے فوراً بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی۔حلقے کے 290 میں سے 121 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق دونوں امیدواروں کے درمیان تقریباً 6ہزار ووٹوں کا فرق ہے۔پیپلز پارٹی کے سردار محمد بخش مہر 39 ہزار 905 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار سردار احمد علی مہر 34 ہزار 55 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں، تاہم ابھی نصف سے زائد پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔