ڈیرہ غازی خان کی تعمیر وترقی، ہریوسی میں ٹاسک فورس بنانے کی تیاریاں 

ڈیرہ غازی خان کی تعمیر وترقی، ہریوسی میں ٹاسک فورس بنانے کی تیاریاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ) پی ٹی آئی کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی شکر گذار ہوں کہ انہوں نے ڈیرہ غازی خان کے حالات و(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)


 معاملات کی بہتری کا اہم ٹاس مجھے سونپا ہے وہ مبارکباد دینے کے لیے آنیوالے مختلف وفود سے ملاقات کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ میں اس ذمہ داری کو احسن طریقہ سے نبھانے کی کوشش کرونگی ڈیرہ غازی خان کی عوام انتظامیہ اور عوامی نمائندہ ملکر انشاء اللہ ٹیم کی طرح کام کریں گے تاکہ ڈی جی خان میں صحت تعلیم تجاوزات، صفائی، سیوریج، ٹریفک جیسے دیرینہ مسائل حل کیے جا سکیں اس مقصد کے حصول کے لیے ہر یوسی میں سی ایم ٹاس فورس بنائی جا رہی ہے تاکہ مقامی مسائل مقامی لوگوں کی مشاورت اور تعاون سے حل کیے جا سکیں ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ جو لوگ خلوص نیت سے اپنی گلی محلے کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں وہ اس ٹاسک فورس کا حصہ بننے کے لیے رابطہ کریں انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی اپنے اپنے حصے کی ایک شمع جلائے تو گھمبیر گھمبیر مسائل کے اندھیرے بھی چند دن میں دور ہوسکتے ہیں اس حوالے سے ڈاکٹر شاہینہ نے مختلف یوسی کا وزٹ اور مختلف اداروں کے ساتھ میٹنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ 
تیاریاں