انڈس ہائی وے کو چاررویہ کرنیکا فیصلہ، ابتدائی اقدامات شروع

انڈس ہائی وے کو چاررویہ کرنیکا فیصلہ، ابتدائی اقدامات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) انڈس ہائی وے کو چار رویہ کرنے کے لئے ابتدائی اقدامات شروع کردئیے گئے،پنجاب انوائر مننٹل پروٹیکشن ایجنسی نے سٹیک ہولڈرز سے ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لینے کے لئے تجاویز طلب کرنے کا نوٹس جاری کردیا اور سٹیک ہولڈرز کو مقامی مارکی میں (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)


 22اگست کوشرکت کی دعوت دے دی تفصیل کے مطابق انڈس ہائی وے کی ڈیرہ غازیخان سے راجن پور اورڈیرہ غازیخان سے ڈیرہ اسماعیل خان تک چار لین تعمیر کے لئے ابتدائی اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں اس شاہراہ کی تعمیر سے اس علاقہ میں ماحولیاتی تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں اس سلسلہ میں پنجاب انوائر مننٹل پروٹیکشن ایجنسی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے شاہراہ کا تفصیلی ڈیزائن حاصل کرلیا ہے انوائر منٹل ایجنسی نے تمام سٹیک ہولڈرز سے کہا ہے کہ وہ منصوبے کے بارے میں اپنے تاثرات (حق یا مخالفت میں)پنجاب انوائر مننٹل پروٹیکشن ایجنسی یا ڈائریکٹر (انوائرمنٹ)نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو بھجوائیں تاہم اس سلسلہ میں عوامی شنوائی 22اگست کو ڈیرہ غازیخان کے ایونٹس مارکی میں ہو گی تمام سٹیک ہولڈرز اور عوام کو اس میں شرکت کرکے اپنے خیالات،تاثرات کا اظہاراور تجاویز پیش کر سکیں گے۔
انڈس ہائی وے