ٹویوٹا آئی ایم سی کی چوتھی کسٹمر سیٹسفیکشن کائزن ایولیوشن کپ کا انعقاد

    ٹویوٹا آئی ایم سی کی چوتھی کسٹمر سیٹسفیکشن کائزن ایولیوشن کپ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) ٹویوٹا - آئی ایم سی نے حال ہی میں بڑی دھوم دھام کے ساتھ اپنی سالانہ کسٹمر سیٹسفیکشن کائزن ایولیوشن کپ (;67837569;) کا انعقاد کیا ۔ اس ;67837569; تقریب میں (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

کوالیفائی کرنے والی تمام ڈیلرشپ اور اُن کے پرنسپل، ٹویوٹا موٹر ایشیا پیسیفک سے تعلق رکھنے والے مہمانوں اور آئی ایم سی کی اعلیٰ انتظامیہ نے شرکت کی ۔ اس سال ;67837569; کا عنوان ’’ 1 ملین انٹرایکشنز‘‘ تھا، جو وژن 2020 کے سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ وژن 2020 ٹویوٹا - آئی ایم سی کے دس لاکھ سے زائدصارفین کو خدمات فراہم کرنے اور ان کے ساتھ بھرپور تعلقات استوار کرنے کا عزم ہے ۔ اس تقریب کے موقع پر آئی ایم سی کے تحت چوتھی مرتبہ منعقد ہونے والی سال بھر پر محیط;67837569; سرگرمیاں اختتام پذیر ہوئیں جن کا مقصد مُلک بھر کی ڈیلرشپ میں کائزن فلسفے اور سوچ کا فروغ ہے ۔ ;67837569; کا انعقاد ایشیا پیسیفک میں واقع ٹویوٹا سے ملحق ادارے کرتے ہیں اور اس کے ذریعے ٹویوٹا وے، ٹویوٹا بزنس پریکٹسز، اور کائزن کلچر ڈویلپمنٹ کے فلسفوں کے تحت انسانی وسائل کی ترقی اور ڈیلرشپ کے عملے کی تربیت پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے ۔ آئی ایم سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’ہ میں اپنے صارفین کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے ۔ اس سرگرمی میں دوبارہ شریک ہونا میرے لئے یادگار رہے گا ۔ آئی ایم سی میں ہم مل جُل کر آگے بڑھنے پر یقین رکھتے ہیں اور یہ تقریب اس سوچ کی علامت ہے ۔ ہم اس فلسفے کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پُر عزم ہیں ، اور ہمیشہ ساتھ دینے والے اپنے صارفین کی معاونت سے اس سوچ کو مزید بلندیوں تک لے جائیں گے ۔ ‘‘تقریب میں ;67837569; کو کوالٹی کنٹرول سرکل (;816767;) کے ساتھ ضم کرنے کا فیصلہ سُنایا گیا ۔ ;816767; ٹویوٹا موٹر کارپوریشن کی ایک عالمی سرگرمی ہے جس کا مقصد ٹویوٹا کے عملے اور سرگرمیوں میں کائزن یا مسلسل بہتری کے فلسفے کا فروغ ہے ۔ ;67837569; کے فائنل مرحلے تک پہنچنے والے تین ارکان ;816767; کنوینشن میں ;3466;est of the ;66;est;34; کے ٹاءٹل کے لئے مقابلہ کریں گے ۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ;816767; کی ;75;ey جیتنے والی تین ڈیلرشپ ٹویوٹا اسلام آباد موٹرز، ٹویوٹا لائل پور موٹرز اور ٹویوٹا سینٹرل موٹرزہیں ۔