شہریوں سے فراڈ،شیخ شاہد جمال 14روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے

  شہریوں سے فراڈ،شیخ شاہد جمال 14روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (خبرنگار خصوصی) جج احتساب عدالت ملتان نے غیر قانونی کالونیاں بنا کر شہریوں سے 7 ارب 71 کروڑ روپے فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم شیخ شاہد جمال کو 14 روزہ (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے ۔ فاضل عدالت میں نیب ملتان کے مطابق علی ایسوسی ایٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر شیخ شاہد جمال کو ایک روز قبل گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف غیر قانونی کالونیاں بنا کر شہریوں سے فراڈ کرنے کا الزام ہے، ملزم نے گرین فورٹ، فالکن سٹی، ملینیم سٹی، بابر ٹاوَن، گرین فورٹ پلس کے نام سے کالونیاں بنا کر شہریوں سے فراڈ کیا ہے، غیر قانونی کالونیاں بنا کر عرصہ دراز سے شہریوں کو سہولیات فراہم نہیں کی گئیں ۔ ملزم سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے فاضل عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے ۔ دریں اثناء ملتان میں غیر قانونی کالونیاں بنا کر شہریوں سے 7 ارب 71 کروڑ روپے فراڈ کرنے کا معاملہ;46; نیب ملتان بیورو نے گزشتہ شب گرفتار ملزم شیخ شاہد جمال کے گھر چھاپہ مارا ۔ جہاں سے اہم دستاویزات کو قبضے میں لے لیا گیا ۔ ذراءع سے معلوم ہوا ہے ۔ نیب ملتان بیورو کی ٹیم نے گزشتہ روز تھانہ کینٹ کے علاقے ٹیپو سلطان روڈ پر واقع گرفتار ملزم شیخ شاہد جمال کے گھر اچانک چھاپہ مارا ۔ اس دوران پولیس نفری بھی موجود تھی ۔ نیب نے گھر کا کونہ کونہ چھانا ۔ الماریوں کو توڑ دیا ۔ گھر میں موجود اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کردیا ۔ دوران تلاشی اہم دستاویزات کو بھی قبضے میں لیا ۔ واضح رہے نیب ملتان نے غیر قانونی کالونیاں بنا کر فراڈ کرنے کے الزام میں ملزم شیخ شاہد جمال کو ایک روز قبل گرفتار کیا ۔ اور اسکو عدالت میں پیش کیا جہاں احتساب عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا,ملزم کے خلاف غیر قانونی کالونیاں بنا کر شہریوں سے فراڈ کرنے کا الزام ہے ۔ نیب کے مطابق ملزم نے گرین فورٹ، فالکن سٹی، ملینیم سٹی، بابر ٹاوَن، گرین فورٹ پلس کے نام سے کالونیاں بنا کر شہریوں سے فراڈ کیا ہے،

شیخ زید جمال