ملتان:مختلف علاقوں میں وارداتیں ، شہریوں کو لاکھوں کانقصان ، کارروائی شروع

  ملتان:مختلف علاقوں میں وارداتیں ، شہریوں کو لاکھوں کانقصان ، کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( وقا ءع نگار )ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

اور چور لاکھوں روپے کی نقدی، قیمتی سامان، موٹرسائیکل، موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ہے سیتل ماڑی کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے نسرین مائی کے گھر کے تالے توڑ کر 6طلاکھ مالیت کے زیورات و نقدی چرالی ۔ تھانہ الپہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے محسن کے گھر کے تاکے توڑ کر 3 لاکھ مالیت کے نقدی و زیوارات چرا لئے ۔ تھانی بی زیڈ کے علاقہ سے نامعلوم افراد نے وجاہت کے گھر کے تالے توڑ کر ایل سی ڈی اور 95 ہزار مالیت کا سامان چرا لیا وجاہت نے سی سی ٹی وی سے ملزمان کو پہچان لیا جن پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ میں دو نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل پر جاتے انیق سے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھین لیا ۔ لوہاری گیٹ میں نامعلوم افراد نے دوست کے گھر آئے عقیل کا موٹر سا ئیکل چوری کر لیا ۔ تھانہ قطب پور سے نامعلوم افراد صدیق سے موبائل فون چھین لیا ۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے نامعلوم افراد نے مسجد کے باہر کھڑی ربنواز کی موٹرسائیکل چرا لی ۔ کینٹ سے نامعلوم افراد جہانگیر کی موٹر سا ئیکل لے گئے ۔ جلیل آباد کے علاقہ میں نامعلوم افراد اظہر کے گھر کے تالے توڑ کر فریج ۔ نقدی20 ہزار اور 35 ہزار مالیت کا سونا لے گئے ۔ قادر پوراں سے نامعلوم افراد نے اللہ بخش کی دو بکریاں چرا لیں پولیس نے مقدمات درج کرکے کا روائی شروع کر دی ہے ۔

چوری