گھنٹہ گھر، لُنڈا بازار میں آگ، لاکھوں کاسامان جل کر خاکستر

گھنٹہ گھر، لُنڈا بازار میں آگ، لاکھوں کاسامان جل کر خاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار) صبح سویرے گھنٹہ گھر چوک لنڈا بازار کے تہ خانہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث اگ لگ گئی۔جس کے نتیجے میں (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)


 25لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا و سا مان جل کر راکھ بن گیا۔اطلا ع پاکر ریسکیو کی دس گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔اور دو گھنٹے کے بعد اگ پر قابو پالیا۔تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔جبکہ موقعہ پر مقامی پولیس نے پنہچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔چلڈرن کمپلیکس پرانی بلڈنگ کے نرسری ٹو وارڈ میں گزشتہ روز معمولی نوعیت کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے چھت کے پنکھے میں آگ لگ گئی۔ریسکیو اور ہسپتال کے ایم اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ کی بروقت کوشش سے فوری طور پر پنکھے کو لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا اور نرسری ٹو میں داخل بچوں کو بحافظت احتیاطی طور پر دوسرے وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق چھت کے فین میں لگنے والی آگ سے کسی بھی طرح کا جانی اور ہسپتال کا مالی نقصان نہیں ہوا۔وارڈ کے تمام بیڈز الیکڑیکل اشیا میڈیسن و دیگر چیزیں محفوظ رہیں اور آگ پر قابو پانے کے بعد بچوں کو نرسری ٹو وارڈ مین دوبارہ شفٹ کر دیا گیا ہے۔