منشیات برآمدگی کیس،مجرم کو عمر قید، جرمانے کی سزا کاحکم

منشیات برآمدگی کیس،مجرم کو عمر قید، جرمانے کی سزا کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبرنگار خصوصی)  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان محمد نواز بھٹی نے 27 کلو منشیات برآمدگی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید و جرمانے کی سزا کا حکم (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)


سنایا ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملزم قادر خان کے خلاف ستمبر 2015 میں مقدمہ درج کیا گیا، ملزم سے 16 کلو 8 سو گرام چرس اور 13 کلو 2 سو گرام افیون بھی برآمد کی گئی تھی، ملزم کو ملتان کے علاقہ کھیڑا چوک سے گرفتار کیا گیا تھا، تاہم گزشتہ روز سماعت پر فاضل جج نے تمام ثبوتوں اور گواہوں کی روشنی میں ملزم کو عمر قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید ایک سال جیل قید کاٹنے کی سزا کا حکم دیا ہے