میونسپل کمیٹی وہاڑی: دکانوں کی کرایہ ملکیت ٹرانسفر میں لاکھوں کی کرپشن

میونسپل کمیٹی وہاڑی: دکانوں کی کرایہ ملکیت ٹرانسفر میں لاکھوں کی کرپشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 وہاڑی(سٹی رپورٹر+نامہ نگار)میونسپل کمیٹی میں بلدیہ دوکانوں کے کرایہ دار ملکیت ٹرانسفر کی مد میں لاکھوں روپے کرپشن کا انکشافات ہواہے تفصیل کے مطابق شہریوں محمد (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)


اشفاق، ثاقب،مقصود، شکور، ارسلان،کاشف و دیگر نے بتایا کہ  بلدیاتی ادارے تحلیل ہونے سے قبل بلدیہ کی کرایہ ملکیتی دوکانوں کے ٹرانسفر اور دوکانوں کے اوپر چوبارے بنانے کی مد میں میونسپل کمیٹی کی سیٹ رینٹ کلرک پرعرصہ دراز سے تعینات راو جمیل نے شہریوں سیلاکھوں روپے بطور رشوت وصول کیے ذرائع کے مطابق بعض شہریوں کے جعلی سٹمپ پیپر پر رشوت لے کر دوکانوں کی کرایہ ملکیت کو ٹرانسفر کر دیا گیا بلدیاتی نظام ختم ہونے سے قبل 80 کے قریب دوکانوں کی کرایہ ملکیت کو ٹرانسفر کیا گیا جبکہ درجنوں متعدد پر بغیر منظوری چوباروں کی تعمیر کی گئی جس پر سی او نے انسپکشن کے ڈر سے رینٹ کلرک راو جمیل کو معطل کر دیا شہریوں کے مطابق میونسپل کمیٹی کے افسران نے خود کو بچانے کے لئے ایک بندے کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا کیونکہ انسپکشن ٹیم آرہی ہے اس سے پہلے ہی کلرک کو معطل کرکے معاملہ کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہیشہریوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب معاملات کی انکوائری کروائیں رابطہ کرنے پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شیخ خالد نے کہا کہ دوکانوں کے رینٹ ریکور ی میں کمی اور دوکانوں پر بغیر اجازت چوباروں کی تعمیر کی وجہ سے راو جمیل کو معطل کیا گیا ہے سیاسی دور میں دوکانیں ٹرانسفر کی گئیں اس لئے کرایہ ملکیت ٹرانسفر کی مد میں کی گئی کرپشن کام علم نہیں انکوائری کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
ملکیت ٹرانسفر