سورج میانی  روڑ،سپیڈو بس سڑک  میں دھنس گئی، انکوائری ایک بار پھر شروع

سورج میانی  روڑ،سپیڈو بس سڑک  میں دھنس گئی، انکوائری ایک بار پھر شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)صوبائی حکومت کی ہدایت پر سورج میانی شپیڈو بس روڈ میں (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)


 دھنس جانے کے حوالے سے ایک بار پھر انکوائری شروع ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ایم ڈی واسا راؤ محمد قاسم کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے سورج میانی روڈ پر واسا کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے پی سی ون تیار کرنے والے سابق ایم ڈی واسا وسیم باجوہ اور اس وقت کے ایکسیئن مشتاق خان اور جاوید قریشی کو طلب کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز شروع ہونے والی انکوائری میں سابق ایم ڈی واسا وسیم باجوہ نہ آئے جبکہ ایکسیئن مشتاق خان اور جاوید قریشی سے سورج میانی روڈ کے سیوریج منصوبوں بارے جاری کئے جانے والے پی سی ون کے حوالے سے انکوائری کی گئی اور ان کے بیانات قلمبند کئے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایم ڈی واسا راؤ قاسم نے سابق ایم ڈی واسا وسیم باجوہ کو انکوائری کے لئے 25 جولائی کو پھر سے طلب کر لیا ہے۔
انکوائری