ہیپاٹائٹس آوٹ آف کنٹرول، جنوبی پنجاب ٹارگٹ، حکومتی اقدامات زیرو

ہیپاٹائٹس آوٹ آف کنٹرول، جنوبی پنجاب ٹارگٹ، حکومتی اقدامات زیرو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار) پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت ہیپاٹائٹس کے مرض کے علاج اور روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے سے مختلف سرکاری(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)


 اداروں میں بھی سکریننگ کیمپس لگائے گئے۔اور اس حوالے سے گزشتہ ماہ ملتان پولیس لائن میں بھی سکریننگ کیمپس کا انعقاد کیا گیا جس  میں 11سو کے قریب پولیس ملازمین کی سکریننگ کی گئی،سکریننگ کے بعد آنے والی رپورٹس کے مطابق،1100 میں سے 255 کے قریب ملازمین ہیپاٹایٹس بی اور سی کا شکار نکلے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام  کے تحت ڈسٹرکٹ جیل میں  قیدیوں کی سکریننگ کی گئی.اس دوران 878 قیدیوں کی سکریننگ مکمل کی گئی،878 قیدیوں میں سے 84 قیدی ہیپاٹائٹس بی اور سی کا شکار نکلے جبکہ ڈسٹرکٹ جیل میں موجود 7 قیدیوں میں ایچ آئی وی ایڈز بھی پازیٹو آیا،محکمہ صحت نے سکریننگ کے بعد بلڈ سیمپل لیبارٹری بیجھوائے تھے،پازیٹو آنے والے کیسز کے حوالے سے محکمہ صحت حکام کاکہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت علاج کیا جائے گا۔
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کا عالمی دن 28جولائی کومنایا جائے گا،دنیا میں 35کروڑ افراد ہیپاٹائٹس بی کا شکار ہیں جن میں سے 75فیصد کا تعلق ایشیائی(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)


 ممالک سے ہے جبکہ کل 25 فیصد متاثرہ افراد کا ہیپاٹائٹس بی یا اس سے متعلقہ امراض کی وجہ سے موت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے، ساڑھے چار فیصد پاکستانی ہیپاٹائٹس سی جبکہ اڑھائی فیصد ہیپاٹائٹس بی کا شکار ہیں، صرف امریکہ میں 40 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں،پاکستان میں یہ تعدا کہیں زیادہ ہے، ہیپاٹائٹس بی، سی اور ڈی خون یا جسم کے سائل مادوں سے پھیلتے ہیں، اس کے علاوہ ہیپاٹائٹس بی اور سی پیوندکاری، متاثرہ والدین کے نومولود بچوں، ایک سے زیادہ افراد کے ساتھ روابط رکھنے سے اور ٹیکے کے ذریعے نشہ کرنے والوں کو بھی ہو سکتا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد اس مرض سے متاثر ہیں، ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت جنوبی پنجاب میں ہیپاٹائٹس سے بچاوکے متعلق سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں جگر کے امراض کا پھیلاوٗدیگر شہروں کی نسبت زیادہ ہے، امریکہ میں اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہے۔
ہیپاٹائٹس