کراچی، عوامی مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد 

کراچی، عوامی مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے کراچی میں عوامی مقامات پر عید کے دوران مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔حکومتِ سندھ نے صوبے بھر میں مویشی منڈیاں لگانے کے لیے طریقہ کار جاری کرتے ہوئے صوبائی محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں بلدیات، پولیس اور تمام ڈپٹی کمشنرز سمیت دیگر اداروں کو احکامات جاری کیے ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات، پارکوں، گلیوں اور شاہراہوں پر مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد ہوگی جب کہ خرید و فروخت کے لیے منڈی لگانے کے لیے این او سی لینی ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صفائی ستھرائی، سیوریج، پانی، روشنی اور سیکیورٹی کا انتظام لازمی ہے جب کہ منڈی میں جانوروں کے معالج کا ہونا بھی ضروری ہوگا