پروین رحمان قتل کیس، استغاثہ  کی استدعا پر سماعت ملتوی 

پروین رحمان قتل کیس، استغاثہ  کی استدعا پر سماعت ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشگردی کی خصوصی عدالت نے اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کے مقدمے میں استغاثہ کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان امجد حسین، ایاز سواتی، رحیم سواتی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکیل عابد زمان ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ملزمان سے تفتیش کے لئے جے آئی ٹی بنائی گئی ہے۔  کئی ماہ سے کیس میں حتمی دلائل نہیں ہو سکے۔ استغاثہ نے استدعا کی جب تک جے آئی ٹی کی رپورٹ موصول نہ ہو کیس نہ چلایا جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی کردی۔ ملزمان نے ضمانت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہیں۔ پولیس کے مطابق پروین رحمان قتل کیس میں پانچ ملزمان گرفتار ہیں۔ پروین رحمان کو 2013 میں قتل کیا گیا تھا۔