محکمہ پولیس سندھ کے ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات جاری

    محکمہ پولیس سندھ کے ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی رہنما ہدایات کے تناظر میں محکمہ پولیس سندھ کے ملازمین کی فلاح وبہبود جیسے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔اے آئی جی ویلفیئر سندھ ڈاکٹررضوان احمد نے اس ضمن میں جولائی2018ء؁تامارچ 2019ء؁ گذشتہ نوماہ پر مشتمل شہدائے پولیس، مرحوم پولیس ملازمین کے ورثاء سمیت سرونگ پولیس افسران وجوانوں کے لیئے اُٹھائے جانیوالے فلاح وبہبود کے اقدامات کیے ہیں جن میں 5435پولیس بیواؤں کو5000ماہانہ فی کس کے حساب سے 27کروڑ 46لاکھ38ہزار8سو33 روپئے ادا کیئے گئے جس میں پچھلے بقایا جات بھی شامل ہیں۔1385مرحوم اورشہید پولیس افسران اور جوانوں کی تجہیز وتکفین کی مدمیں 5کروڑ42لاکھ50ہزار روپئے انکے لواحقین کو ادا کیئے گئے۔3346 پولیس ملازمین کوریٹائرمنٹ/گرانٹ کی مدمیں 04کروڑ48لاکھ 24ہزار4سوچالیس روپئے اداکیئے گئے۔بچوں کی شادی کے لیئے 205 پولیس ملازمین کومیرج گرانٹ کی مدمیں 67لاکھ35 ہزار روپئے دیئے گئے۔تعلیمی میدان میں مختلف بورڈزکے تحت امتیازی پوزیشن کے حامل05پولیس ملازمین کے بچوں کو21لاکھ روپئے اداکیئے گئے۔13پولیس ملازمین کے بچوں کواسکالرشپ کی مدمیں 12لاکھ88ہزار7 سو15روپئے اداکیئے گئے۔18پولیس ملازمین کو طبی امداد کی مد میں 81لاکھ56ہزار3سو18 روپئے ادا کیئے گئے۔دوران ڈیوٹی شدید زخمی ہونیوالے 10 پولیس اہلکاروں کے علاج کی مد میں 2لاکھ 73ہزار 5سوروپئے کے اخراجات ہوئے۔فرائض کے دوران معذو رہونیوالے 03 پولیس ملازمین کے لیئے مصنوعی ٹانگ کی مد میں 01لاکھ90ہزار5سو روپئے کے اخراجات آئے۔10سال سے کم سروس کے دوران انتقال کر جانیوالے 35 پولیس ملازمین کی بیواؤں کو 25ہزار ماہانہ کے حساب سے 08لاکھ 75ہزار روپئے ادا کیئے جارہے ہیں۔دوران ڈیوٹی زخمی اور معذور ہوجانے والے دس پولیس ملازمین کیلئے خصوصی آلٹر بائیکس فی کس ایک لاکھ بیس ہزار کے حسب سے 12لاکھ کمپنی کوادا کئے گئے۔شدید زخمی05پولیس ملازمین کو 20ہزار روپئے کے خصوصی میٹرس(گدے) فراہم کیئے گئے۔100زخمی/غازی پولیس ملازمین کو دس ہزار روپئے فی کس کے حساب سے 10لاکھ روپئے ادا کیئے گئے۔قومی بچت میں تین سالہ مدّت کے لیئے 50 کروڑ روپئے جبکہ نیشنل بینک آف پاکستان میں 20 کروڑ روپئے رکھوائے گئے۔شہدائے پولیس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انتظامات پر6لاکھ 49ہزار5سو روپئے کی ادائیگی کی گئی۔تھائی مارشل آرٹ گیمز میں حصہ لینے کے لیئے کانسٹیبل خان سعید کو10 لاکھ روپئے اخراجات کی مد میں ادا کیئے گئے۔