نااہل جہانگیر ترین کس طرح زرعی پالیسی بنارہے ہیں،اسماعیل راہو

  نااہل جہانگیر ترین کس طرح زرعی پالیسی بنارہے ہیں،اسماعیل راہو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیرزراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ نااہل شخص جہانگیر ترین کو کس نے اختیار دیاہے کہ وہ زراعت کی پالیسی بنائے,،نااہل شخص کو کوئی بتائے کے سندھ حکومت وفاق سے سندھ کے مسائل پر تعاون کے لیے تیار ہے۔انہوں نے یہ بات جہانگیر ترین کی میڈیا سے گفتگو کے بعد ردعمل میں کہی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کراچی آکر اعلانات کرکے چلے جاتے ہیں پھر مڑ کر بھی سندھ کی طرف نہیں دیکھتے۔سندھ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے وفاق کے ساتھ ہر وقت تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔وفاق سندھ کے کسی نمائندے کو اجلاسوں میں بلاتا ہی نہیں تو کیسے کسی چیز میں سندھ شامل ہو،ملک کو فقیر بنادیا گیا ہے،کسان مزدور سب پریشان ہیں۔اسماعیل راہو نے کہاکہ وفاق نے سندھ کے منصوبے ایکنک سے ہی نکال دیے ہیں۔کے پی اور پنجاب کے منصوبے منظور ہورہے ہیں باقی سندھ اور بلوچستان کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔جب تک اقتدار سلیکٹڈ لوگوِں کے ہاتھوِں میں ہے تب تک ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی نفیس جما عت اور پی ٹی آئی نے کراچی کے تمام منصوبے رکوادیے ہیں۔امپائر نے اقتدار کی چابی نااہل اور سلیکٹڈ لوگوں کے ہاتھوں میں دیکر بڑی غلطی کی ہے۔