فوڈ اتھارٹی کا بند روڈپر چھاپہ،مضر صحت مرچیں تیار کرنیوالایونٹ پکڑا گیا

فوڈ اتھارٹی کا بند روڈپر چھاپہ،مضر صحت مرچیں تیار کرنیوالایونٹ پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شادی پورہ محلہ، بند روڈ  میں مضر صحت ملاوٹی مرچیں تیار کرنے والا بے نامی یونٹ سیل کر دیا۔5 ہزار 620 کلو ملاوٹ زدہ سرخ مرچ پاؤڈر، ایک ہزار 300 کلو ثابت مرچ اور 150 کلو ہلد ی برآمدکر لی گئیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ مثبت آنے پر کاروائی عمل میں لائی گئی،لکڑی کا برادہ،چاول کے چھلکے اور کھلے رنگوں کی بھی بھاری مقدار بھی موجود پائی گئی۔ جعلی مرچوں کو مختلف ناموں کی دلکش پیکنگ دے کر چھوٹی دوکانوں پر بھی سپلائی کیا جاتا تھا۔ویجیلنس ٹیموں نے سپلائی چین کی ریکی کر کے یونٹ کا پتہ لگایا۔ملاوٹی مرچوں اور مصالحہ جات کا استعمال پیٹ اورمعدے کی متعدد موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ڈی جی نے کہا کہ کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر مکمل پابندی عائدہے۔مزید بات کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ حکومت کے ویژن کے مطابق ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کیلئے مسلسل کاروائیاں جاری ہیں۔