ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن کے مسائل حل کریں گے،عمر جاوید

  ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن کے مسائل حل کریں گے،عمر جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)انجمن تاجران ریڈی میڈ گارمنٹس شاہ عالم مارکیٹ میں منعقدہ الیکشن میں امیدوار برائے صدر عمر جاوید بٹ نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں اس وقت مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں جن کو حل کرنے کے لئے ہم نے تمام تاجر برادری کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔

ہمارا عزم اپنے تاجر بھائیوں کی بے لوث خدمت ہے جس کے لئے ہم دن رات کی بنیاد پر اپنے تاجر بھائیوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ انشاء اللہ الیکشن ملتوی کروانے کے ہر حربے کو ناکام بنا دیں گے،تاجر بھائی ہماری فیملی ہیں اور ہم نے اس فیملی کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے۔


،الیکشن جیتنے کے بعد ریڈ میڈ گارمنٹس سے منسلک تاجروں کو اپنے مسائل کے حل کے لئے ایک باقاعدہ پلیٹ فارم مل جائے گا۔