برسات میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے خصوصی کاوشیں کی جائیں،سردار الفرید ظفر

برسات میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے خصوصی کاوشیں کی جائیں،سردار الفرید ظفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار الفرید ظفر نے کہا ہے کہ ہم سب کو بارشوں میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں، صفائی ستھرائی ہماری مذہبی و معاشرتی ذمہ داری ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شہری ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اپنا اپنا فرض ادا کرے تاکہ مجموعی طور پر معاشرے کو اس مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈینگی سے بچاؤ کیلئے لاہور جنرل ہسپتال میں منعقدہ آگاہی واک میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین کے علاوہ انتظامی ڈاکٹرز،نرسز،پیرا میڈیکل سٹاف،مریضوں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 2011میں ڈینگی کا مرض بڑے پیمانے پر سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت اور ہسپتالوں میں خصوصی اقدامات برؤئے کار لائے جا رہے ہیں،موجودہ حکومت اور وزیر صحت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جا رہا ہے