تاجروں کے مسائل حل کئے بغیر مستحکم معاشی ترقی ممکن نہیں

تاجروں کے مسائل حل کئے بغیر مستحکم معاشی ترقی ممکن نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)سینئر تاجر راہنماء حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ تاجروں کے مسائل حل کیے بغیر مستحکم معاشی ترقی ممکن نہیں لہذا حکومت اسے اپنی ترجیحات میں شامل کرے۔تاجر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جن کو پرسکون اور آزادانہ کاروباری ماحول فراہم کیے بغیر معاشی ترقی کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کی ترقی و خوشحالی وعدوں تک محدود رکھنے کے بجائے عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔
، مشکل حالات کے باوجود کاروبار کرکے تاجر ملک سے اپنی وابستگی کا ثبوت دے رہے ہیں حکومت تاجروں کے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے تاجروں کے نمائندوں کو آن بورڈ لے کر مسائل کو مثبت طریقے سے حل کرے۔