حامد خان کی احتساب پر تنقید ایک بہانہ ہے،اشفاق احمد کھرل

    حامد خان کی احتساب پر تنقید ایک بہانہ ہے،اشفاق احمد کھرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن راءٹس موومنٹ کے مرکزی چیف آرگنائزر اورممتازقانون دان اشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ حامد خان کی احتساب پرتنقید توایک بہانہ ہے ،موصوف احتساب کے نظام پرانگلی اٹھانے کی آڑ میں پاکستانیوں کے محبوب وزیراعظم عمران خان کو اپنے انتقام کانشانہ بنارہے ہیں ۔ پاکستان کاہرطبقہ بے رحم احتساب کاحامی ہے کیونکہ عام آدمی کی محرومیوں میں ان چوروں کاہاتھ ہے جواس وقت زندانوں میں ہیں ۔ حامدخان کی گرفتار نیب زدگان ،چوروں اورقومی لٹیروں کے ساتھ ہمدردی ناقابل فہم ہے ۔

حامد خان نام نہاد باغی جاویدہاشمی کاپارٹ ٹو ہیں ،اگرموصوف نے جاویدہاشمی کے نقش قدم پرچلنے کافیصلہ کرلیا ہے تواس کا سیاسی انجام بھی یادرکھیں ۔ اپنے ایک بیان میں اشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ انصاف لائرزفورم کے مرکزی صدرشاہدنسیم گوندل کی طرف سے حامدخان کودوٹوک جواب کی میں بھرپورتائیدکرتا ہوں ۔ شاہدنسیم گوندل کی طرح میں نے بھی حامدخان کے بیان کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اس کومسترد کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے حسد کرنیوالے افراد کی فہرست بہت طویل ہے،جاویدہاشمی اورجسٹس (ر) فصیح الدین پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کاسیاسی طورپر کچھ بگاڑنے میں کامیاب نہیں ہوئے توحامد خان کوبھی اپناشوق پوراکرنے کاحق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حامد خان سرکاری منصب نہ ملنے کاغصہ اس قسم کے منفی بیانات دے کراتاررہے ہیں ۔ حامدخان کونہیں لگتا کہ انہوں نے بہت دیرکردی ہے ۔ حامد خان نے عہدے کیلئے بہت ہاتھ پاءوں مارے مگر ناکامی کے بعد انہوں نے جاویدہاشمی کی طرح عداوت کاراستہ منتخب کرلیا ۔ ہم پارٹیوں میں صحتمنداختلاف رائے کوجمہوریت کاحسن تسلیم کرتے ہیں مگر حامدخان یادرکھیں ہرکام کا ایک مناسب وقت ہوتا ہے ۔