پراونشل فارماکوویجیلینس سنٹر کو نیشنل سنٹر کا ذیلی حصہ قراردے دیا گیا

  پراونشل فارماکوویجیلینس سنٹر کو نیشنل سنٹر کا ذیلی حصہ قراردے دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)پراونشل فارما کوویجی لینس سنٹر پنجاب کو پاکستان نیشنل فارماکو ویجی لینس سنٹر کا ذیلی سنٹر برائے پنجاب قرار دے دیا گیا ۔ پراونشل فارما کوویجیلینس سنٹر ستمبر 2017سے پراونشل ڈرگ کنٹرول یونٹ میں کام کر رہا ہے اور مئی 2018 میں اسے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پنجاب بھر کے ڈرگ سیفٹی اور ادویات کے مضر اثرات کے ڈیٹا اکھٹا کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ۔

تاحال سنٹر تقریباََ 70 کے قریب سرکاری، نیم سرکاری اسپتالوں سے منسلک ہے ۔ اس کے علاوہ میڈیکل سٹور ، فارمیسیز اور پنجاب بھر میں 30 ہزار سے زائد ڈاکٹرز اور فارما سسٹ سنٹر کی جانب سے جاری کردہ معلومات حاصل کرتے ہیں ۔ پچھلے ڈیڑھ سال کے عرصہ میں سنٹر نے 467رپورٹس برائے مضر اثرات ادویات حاصل کی ہیں ۔

تیس سے زائد ٹریننگ اور فارما کوویجیلینس سیشن منعقد کروائے ہیں ۔ سنٹر کا ماہانہ مراسلہ پنجاب بھر کے ہیلتھ پروفیشنلز کو بھیجا جاتا ہے ۔ پراونشل فارما کوویجیلینس سنٹر کی کامیاب کارکردگی میں پراونشل ڈرگ کنٹرول یونٹ کا بنیادی ہاتھ ہے ۔ سنٹر کے مالی اور انتظامی امور پراونشل ڈرگ کنٹرول یونٹ باعث ممکن سرانجام پائے ۔