سابق کرپٹ حکمرانوں کے لئے زمین تنگ ہو چکی ہے،عبدالسمیع

سابق کرپٹ حکمرانوں کے لئے زمین تنگ ہو چکی ہے،عبدالسمیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما رانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ وز یراعظم عمران خان کرپشن کو آہنی ہاتھوں سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں،سابق کرپٹ حکمرانوں کے لیے زمین تنگ ہوچکی ہے، احتساب سے بچنے کی کوشش کے لئے اپوزیشن کے تمام حربے ناکام ہوں گے، عوام کرپٹ عناصر کی کال پر کبھی باہر نہیں نکلیں گے،لوٹ مار کے ذریعے ملک کو تنزلی کی گہرائیو ں میں دھکیلنے والے قوم سے اجتماعی معافی مانگ کر آئندہ توبہ تائب ہونے کے اعلان کریں،اپنی کرپشن کو بچانے اور ہوس اقتدار میں اکٹھے ہونے والوں کو عوام کی جانب سے کوئی پذیرائی نہیں ملے گی۔انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اپنے عزم اور حوصلے سے تما م رکاوٹوں کو عبور کر رہے ہیں اسی لئے اپوزیشن کی راتوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔
، ماضی میں غیر ملکی دوروں کے نام پر کروڑوں روپے کے اخراجات سے فیملی کے ہمراہ سیر سپاٹے کئے گئے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اس روایت کو توڑا ہے اور کمرشل فلائٹ پر امریکہ کا سفر کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کے خلاف صر ف پراپیگنڈے اور افواہوں کی فیکٹریاں لگا رکھی ہیں،وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وژن اور محنت سے انتہائی کم عرصے میں جتنی کامیابیاں سمیٹی ہیں اس سے ماضی کے تجربہ کار حکمرانوں کو اپنی سیاست ہمیشہ کیلئے تاریک ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔