طاہر القادری کا قرآنی انسائیکلو پیڈیا کا انگریزی ورژن شائع ہو گیا

طاہر القادری کا قرآنی انسائیکلو پیڈیا کا انگریزی ورژن شائع ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے اردو میں تالیف کردہ8جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلو پیڈیا کا انگریزی ورژن بھی شائع ہو گیا ہے جسکی تقریب رونمائی 4 اگست کو مانچسٹر یوکے میں منعقد ہو گی۔تقریب رونمائی کا اہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کی طرف سے کیا گیا ہے۔

سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے۔تقریب میں مختلف طبقہ فکر اور پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات شریک ہوں گی۔منہاج القرآن اوورسیز تنظیمات کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ اردو کے بعد انگریزی زبان میں قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی اشاعت قرآن مجید کے آفاقی پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کی ایک کاوش ہے۔مسلم کمیونٹی کا ایک بڑا حصہ یوکے،امریکہ،یورپ و دیگر خطوں میں آباد ہے اور وہ انگریزی زبان کے قریب ہے۔اسی طرح قرآن کے بین المذاہب و بین الاقوامی پر امن معاشرہ کی تشکیل کی فلاسفی کو دیگر مذاہب اور اقوام تک پہنچانے کیلئے قرآنی انسائیکلو پیڈیا اب تک کی ایک ہمہ جہت کوشش ہے۔قرآنی انسائیکلو پیڈیا تک ہر طبقہ فکر کی رسائی کیلئے اسکا اردو سمیت دیگر زبانوں میں تراجم کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تحریک منہاج القرآن کو یہ توفیق بخشی ہے کہ وہ امت مسلمہ اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں تک قرآن و سنت کی حقیقی تعلیمات پہنچا رہی ہے۔