کراچی،ٹریفک پولیس اہلکار سے  بدتمیزی کرنے والا وکیل گرفتار

    کراچی،ٹریفک پولیس اہلکار سے  بدتمیزی کرنے والا وکیل گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) کراچی کے علاقے گزری میں ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنیوالے وکیل کو گرفتار کر لیا گیا، سوشل میڈیا پر وکیل کی ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔گزشتہ روز گزری میں سلطان مسجد کے قریب رانگ وے کی خلاف ورزی کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکار سے وکیل کو بدتمیزی مہنگی پڑگئی۔ پولیس نے بدتمیزی کرنیوالے وکیل کو گرفتار کرلیا۔ فوٹیج میں وکیل کو دھمکیاں دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔وکیل نے کہا تم مجھے جانتے نہیں میں کون ہوں، تم اگر میرے پاں نہ پڑے تو میرا نام بدل دینا، تم میرا شناختی کارڈ نہیں رکھ سکتے، تم ہاتھ جوڑو گے میرے پاں پکڑو گے۔ ایس ایس پی ٹریفک ساوتھ نے واقعے پر ڈی ایس پی کلفٹن کو تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔ آئی جی سندھ نے وکیل کے دبا میں نہ آنے پر اہلکار کو شاباش دی۔
 وکیل گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -