انفراسٹرکچر،توانائی و ٹیکنالوجی میں امریکی سرمایہ کاری متوقع ہے،حفیظ شیخ

  انفراسٹرکچر،توانائی و ٹیکنالوجی میں امریکی سرمایہ کاری متوقع ہے،حفیظ شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن/اسلام آباد(آن لائن)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں استحکام آئے گا اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹرٹیجیک تعلقات بہتر ہونگے پاکستان انفراسٹرکچر اور قدرتی گیس سمیت آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے قوی امکان ہیں۔ان خیالات کا اظہار حفیظ شیخ نے واشنگٹن میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات مستحکم ہونگے اور اسٹرٹیجیک تعلقات میں بھی بہتری آئے گی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتوں کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری کے پاکستان میں قوی امکان ہیں قدرتی گیس اور انفراسٹرکچر سمیت آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر سے میٹنگ کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو پاکستان کی معیشت کیلئے بہت زیادہ فائد مند ثابت ہوگا۔
مشیر خزانہ
واشنگٹن /اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ امریکہ کو افغانستان سے نکلنے کیلئے پاکستان کی مدد کی سخت ضرورت ہے اور پاکستان بھی امریکہ کو مدد دینے کیلئے تیار ہے امریکی کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے کردار سے محسوس ہوتا ہے کہ اس مرتبہ ضرور مسئلہ کشمیر حل ہوجائیگا۔ان خیالات کا  اظہار رزاق داؤد نے واشنگٹن میں نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات توقعات سے زیادہ کامیاب رہی ہے۔ امریکہ کو افغانستان سے نکلنے کیلئے ہماری مدد کی سخت ضرورت ہے اور پاکستان بھی امریکہ کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے رزاق داؤد نے کہا کہ امریکی صدر نے پروٹوکول کو توڑ کر پورا وائیٹ ہاؤس دکھایا اور پاکستان کی مدد کرنے کا بھی کہا ہے۔ اب امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش سے محسوس ہورہا ہے کہ اس مرتبہ مسئلہ کشمیر ضرور حل ہوجائے گا۔
مشیر تجارت

مزید :

صفحہ آخر -