مشکل حالات میں جنوبی کور یا بھر پور تعاون کر رہا ہے،چوہدری سرور

  مشکل حالات میں جنوبی کور یا بھر پور تعاون کر رہا ہے،چوہدری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی )گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورسے جنوبی کور یا کے سفیر کاوک سونگ کیو اور پاک کوریا پار لیمانی فر ینڈ شپ گروپ کی صدر چو بی سوک کی قیادت میں 10رکنی کورین بزنس مینوں اور سفارتکاروں کے دفد کی ملاقات میں دو طر فہ اور معاشی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق جبکہ کورین وفد نے پاکستان میں مواصلات،زراعت اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہارکردیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز گور نر ہاوَس میں ہونیوالی ملاقات کے بعد گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کورین وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا اس موقع پر اپنے خطاب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ مختلف شعبوں میں جنوبی کوریا کا تعاون اور سرمایہ کاری پا ک کوریا دوستی کی بہترین مثال ہے یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ پاکستان کے مشکل معاشی حالات میں جنوبی کور یا پاکستان کیساتھ بھر پور تعاون کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق میری سر براہی میں قائم مذہبی سیاحت اور ورثہ کمیٹی سکھ،ہندوسمیت دیگر مذاہب کے مقدس مقامات پر سیاحت کے فروغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے اور اس سے یقینی طور پر جنوبی کوریا کے سیاح بھی بھر پور فائد ہ اٹھائیں گے اور دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا ۔ جنوبی کور یا کے سفیروک سونگ کیونے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کر نے کیلئے جنوبی کوریا موجودہ حکومت کی مکمل سپورٹ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے سر مایہ کاربھی پاکستان میں مختلف شعبوں میں سر مایہ کاری کیلئے آرہے ہیں جس سے دونوں ممالک کے معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے جنوبی کوریا اور پاکستان کے در میان پچاس کروڑڈالرز کا معاہدہ بھی ہوچکا ہے پاکستانی لیبر ز کیلئے جنوبی کور یا میں زیادہ سے زیادہ سہولتوں اور ویزوں کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

چوہدری سرور

مزید :

صفحہ آخر -