وزیراعظم ستمبر میں نیویارک  میں بھی جلسہ کریں گے،نعیم  الحق

     وزیراعظم ستمبر میں نیویارک  میں بھی جلسہ کریں گے،نعیم  الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم عمران خان کا واشنگٹن میں کامیاب جلسہ کے انعقاد کے حکومت نے نیویارک میں بھی بڑے جلسے کا پلان بنالیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورنعیم الحق کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ وزیراعظم عمران خان ستمبر میں نیویارک میں بھی بڑا جلسہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نیویارک میں بھی جلسہ کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھارت، ایران اور افغانستان سے مستحکم تعلقات کے خواہاں ہیں،نعیم الحق نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہناہے کہ وزیراعظم اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی، صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کو وائٹ ہاؤس کا دورہ بھی کرایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تو مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے،بھارت حیلے بہانے اور عجیب شرائط رکھ رہا ہے، وزیراعظم کہہ چکے ہیں بھارت ایک قدم اٹھائے ہم دو اٹھائیں گے، پاکستان اور امریکہ کی خواہش ہے کہ طالبان اشرف غنی کی حکومت سے بات چیت شروع کریں۔نعیم الحق کے مطابق طالبان کی افغان حکومت سے بات چیت شروع ہوگی تو افغانستان میں سول وارکا خاتمہ ہوگا۔
نعیم الحق

مزید :

صفحہ آخر -