وزیر اعظم کے دورے کو سپورٹ کرنے پر بلاول کاشکریہ، فواد چوہدری

وزیر اعظم کے دورے کو سپورٹ کرنے پر بلاول کاشکریہ، فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، بلاول بھٹو نے وزیراعظم کے دورے کو سپورٹ کیا ان کا شکر گزار ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، ہمیں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا چاہیئے۔فواد چوہدری نے کہا بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کے دورے کو سپورٹ کیا ان کا شکر گزار ہوں، انہوں نے وزیر اعظم کے اقدامات کی حمایت کر کے شعوری پختگی کا ثبوت دیا۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعے پر بھی سیاسی جماعتوں نے سیاسی شعور کا مظاہرہ کیا تھا، عالمی سطح پر ہماری سیاسی سوچ بھی ایک ہوگی تو پاکستان کو فائدہ ہوگا۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایک مستحکم افغانستان چاہیئے تاکہ سرحد پر معاملات ختم ہوں۔
فواد چوہدری

مزید :

صفحہ آخر -