مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا لالی پاپ پہلے کلنٹن نے بھی دیا تھا،پرویز رشید

  مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا لالی پاپ پہلے کلنٹن نے بھی دیا تھا،پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پر قرض ہے کہ وہ آئیں اور پارلیمنٹ کو بتائیں کہ کون سی باتیں انہوں نے مانی ہیں اور ان باتوں کا پاکستان کے ساتھ کیا مفاد ہو سکتا ہے، پہلے ان باتوں کو ہم نے کیوں نہیں ماناتھا اور آج ہم ان باتوں کو کیوں مانے ہیں،امریکی صدر ثالثی کا جو لالی پاپ دے رہے ہیں وہ پہلے کلنٹن نے بھی دیا تھا،ثالثی اس وقت ہوتی ہے جب دو فریق راضی ہوں، اگر دونوں راضی نہیں ہیں تو قاضی کیا کرے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤ س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ آج ہمارے اجلاس میں 64ارکان شامل تھے، جمہوریت میں تو اکثریت کی ہی بات مانی جاتی ہے، اکژیت ہمارے پاس ہے۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی سے متعلق سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ دونوں پاکستانی ہیں دونوں کو پاکستان میں ہونا چاہیئے،وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے متعلق سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ امریکہ جانے سے پہلے ڈکٹیشن انہوں نے مان لی تھی۔
پرویز رشید

مزید :

صفحہ آخر -