سیاستدانوں کی احتساب عدالت پیشی پرراستوں کی بندش کیخلاف درخواستگزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت

سیاستدانوں کی احتساب عدالت پیشی پرراستوں کی بندش کیخلاف درخواستگزار کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی اورجسٹس سرداراحمد نعیم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سیاستدانوں کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پرراستوں کی بندش کے خلاف دائردرخواست نمٹا تے ہوئے درخواست گزار کودادرسی کے لئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔درخواست گزار کے وکیل آفتاب باجوہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزم سیاستدانوں کی احتساب عدالتوں میں پیشی کے وقت انہیں وی آئی پی پروٹوکول دیا جاتا ہے،عدالت ملزم سیاست دانوں کی پیشی کے موقع پر رکاوٹیں نہ لگانے کا حکم دے، عدالت نے آبزرویشن دی کہ راستوں کی بندش انتظامی معاملہ ہے عدالت کیسے مداخلت کرسکتی ہے۔
متعلقہ فورم

مزید :

صفحہ آخر -