ڈالر 9پیسے سستا،سونا مستحکم،سٹاک ایکسچینج میں بہتری سے سرمایہ کاری 5ارب روپے بڑھ گئی

  ڈالر 9پیسے سستا،سونا مستحکم،سٹاک ایکسچینج میں بہتری سے سرمایہ کاری 5ارب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی32600اور32700کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید4ارب91کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت 117.25 فیصدزائد جبکہ55.97فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فروخت کے دباؤاور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 32454پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ فودز،ٹیلی کام،توانائی،اسٹیل اورکیمیکل سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث خریدادی کی گئی، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اورکے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 32754پوائنٹس کی سطح پربھی دیکھا گیاتاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر بڑھنے سے مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی،جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پربرقرار نہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام کے ایس ا ی 100 انڈیکس 131.33 پوائنٹس اضافے سے32715.88پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کو مجموعی طورپر318کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے178کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،110کمپنیوں   کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ30کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 4ارب91کروڑ43لاکھ32ہزار741روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر65کھرب98ارب99کروڑ26لاکھ88ہزار245روپے ہوگئی۔دریں ا ثناء بین الاقومی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1426ڈالرسے گھٹ کر1422ڈالر ہوگئی۔ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونااور10گرام سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت83900روپے اوردس گرام سونے کی قیمت71914روپے پرمستحکم رہی۔اسی طرح ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدرمیں بہتری کا رجحان دیکھا گیاانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں استحکام اورقیمت فروخت میں 9پیسے کی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خریدمیں استحکام اورقیمت فروخت میں 9پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید160.50روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت160.64روپے سے گھٹ کر160.55روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید160.20روپے اورقیمت فروخت160.70روپے پرمستحکم رہی۔
سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -