میسرز اسلم سٹیل ری رولنگ ملز کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم

میسرز اسلم سٹیل ری رولنگ ملز کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے بینک الفلاح ڈیفالٹر میسرز اسلم سٹیل ری رولنگ ملز کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیاہے، عدالت نے ڈیفالٹر کی 3 کنال 16 مرلے پر مشتمل ورکشاپ نیلامی کے لئے 31 اگست کی تاریخ بھی مقرر کر دی ہے۔بینکنگ عدالت نمبر 2 کے جج نے بینک الفلاح کی جائیداد نیلامی کی درخواست پر سماعت کی،بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میسرز اسلم سٹیل ری رولنگ ملز کے مالکان محمد فیاض اور شہباز نے کاروبار کے لئے قرض حاصل کیا اور اس کے لئے ڈیفالٹر اسلم سٹیل ری رولنگ ملز مالکان نے سلامت پورہ میں واقع 3 کنال 16 مرلے کی ورکشاپ رہن رکھوائی، بینک کے وکیل نے مزید موقف اختیار کیا کہ قرض کی عدم ادائیگی پر ڈیفالٹر سٹیل ملز ک خلاف ایک کروڑ 67 ہزار روپے کی ڈگری جاری ہو چکی ہے،ڈگری کے باوجود رقم ادا نہ کرنے پر ڈیفالٹر اسلم سٹیل ملز کی جائیداد نیلامی کا حکم دیا جائے۔
، عدالتی حکم پر کورٹ آکشنرز نے جائیداد نیلامی کا شیڈول پیش کیا جس پر عدالت نے فریقین کے دلائل اور اعتراضات سننے کے بعد ڈیفالٹر ملز کی جائیداد نیلامی کا حکم دے دیاہے۔

مزید :

علاقائی -