چیئر مین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنائیں گے، جام کمال

چیئر مین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنائیں گے، جام کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد لانے جارہی ہے کوشش ہوگی کہ ہم اپنی نمبر گیم پوری رکھیں اور اسے ناکام بنا نے کیلئے سدباب کریں،ایسی کیا ضرورت پیش آگئی کہ چیئرمین سینیٹ کو تبدیل کیا جائے،کوئی ایسی وجہ نہیں ملے گی کہ صادق سنجرانی نے ہاؤس کو ٹھیک طرح سے نہیں چلایا۔گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ صادق سنجرانی جب آئے تو اسی پیپلز پارٹی نے ان کو سپورٹ کیا پیپلز پارٹی سے پوچھا جائے کہ انکو کون لایا،لانے اور لے جانے کا عام ڈائیلاگ پاکستان میں بن گیا ہے،ایم پی ایز نے ووٹ دیکر انہیں لایا۔
وہ باقاعدہ طریقہ کار سے آئے،اگر ایک عمل میں کوئی قباحت نہیں اسے غیر ضروری طور پر نہ چھیڑا جائے۔
جام کمال

مزید :

علاقائی -