امریکہ میں زیر تعلیم طالبعلم کی فیس خورد برد کرنیوالے ملزم کو 5اگست تک رقم اداکرنے کیلئے مہلت

  امریکہ میں زیر تعلیم طالبعلم کی فیس خورد برد کرنیوالے ملزم کو 5اگست تک رقم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے امریکہ میں زیر تعلیم طالب عالم کی فیس خورد برد کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے اسے 5اگست تک رقم اداکرنے کے لئے مہلت دے دی۔عدالت نے قراردیا کہ بیرون ملک زیر تعلیم سٹوڈنٹ کی فیس خورد برد کرنے والاکسی رعایت کا مستحق نہیں،ملزم نے رقم خوردبرد کرکے طالب علم کا مستقبل تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ملزم رب نواز کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ کاروباری لین دین کی وجہ رقم ڈوب گئی، رہا ہونے کے بعد رقم واپس کردوں گا۔

مزید :

علاقائی -