پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی108ملزم گرفتار

پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی108ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)اقبال ٹاؤن ڈویژن میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن عمران احمد ملک کی زیرِنگرانی اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 108ملزمان گرفتار کر لیئے۔ 3ڈکیت و چور گینگزکے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3لاکھ 50ہزار روپے سے زائد مالیت کے سامان کی ریکوری کی گئی۔
ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران10ملزمان کے قبضہ سے 8 پسٹلز 2بندوقیں اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے22ملزمان کے قبضہ سے 3کلوگرام سے زائد چرس،150گرام افیون اور254 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب06 اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ 9عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیاگیا۔مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران10 قمار بازوں کو گرفتارکر کے داؤ پر لگی50 ہزار روپے نقدی بھی برآمد کی گئی۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ،کرایہ داری اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر33ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -