رائیونڈ سٹی،نوجوان غصیلی لڑکی نے لڑکے کو گولی مار کر قتل کردیا

رائیونڈ سٹی،نوجوان غصیلی لڑکی نے لڑکے کو گولی مار کر قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپورٹر) رائیونڈ سٹی میں لڑکی نے معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئی بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ سٹی کے علاقے مشن کالونی میں حفظہ بی بی کا مدثر نامی نوجوان سے جھگڑا ہو گیا جس پر لڑکی نے طیش میں آکر مدثر کو گولی مار دی اور فرار ہو گئی مدثر کو تشویشناک حالت ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق واقع کی مختلف پہلووں پر تفتیش جاری ہے کہ خاتون اور مقتول کا آپس میں کیا رشتہ تھا اور لڑکی کے پاس پستول کہاں سے آیا تاہم اصل حقائق ملزمہ کی گرفتاری کے بعد معلوم ہونگے۔

مزید :

علاقائی -