صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

  صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی،گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گلبر گ میں ڈاکو گھر میں گھس کرغلا م محی الد ین اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر4لاکھ60ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔قا ئد اعظم انڈ سٹر یل ایر یا میں اقبا ل اور اس کی فیملی سے 3لاکھ75ہز ار روپے، با ٹا پو ر میں نعما ن اور اس کی فیملی سے3لاکھ روپے25ہزار روپے نقدی و زیورات،اقبا ل ٹا ؤ ن میں ما جد اور فیملی سے 2لاکھ80ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،مستی گیٹ میں قا سم اور فیملی سے2لاکھ 40ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات،سبز ہ زار میں کا شف اور فیملی سے 2لاکھ30ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات، شا د با غ میں سہیل سے1لا کھ80ہزار اور موبائل فون،اسلا م پو رہ سے جمیل سے1لا کھ 30ہزار نقدی اور موبائل فون،جو ہر ٹا ؤ ن میں یا سین سے1لا کھ 20ہزار نقدی اور موبائل فون،مصطفی ٹا ؤ ن میں امین سے95ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ شا ہد رہ،با غبا نپو رہ سے گاڑیاں اوراکبر ی گیٹ،مناواں،گڑ ھی شا ہو،لیا قت آ با د اور مو چی گیٹ کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -