فیصل آبا د ، بغیر اجازت ریلی، مریم نواز سمیت 6ہزار لیگی رہنماؤں، کارکنوں کیخلاف مقدمات 

فیصل آبا د ، بغیر اجازت ریلی، مریم نواز سمیت 6ہزار لیگی رہنماؤں، کارکنوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد،لاہور(بیورو رپورٹ،آن لائن،این این آئی)پولیس نے حکومت مخالف تقریر کرنے،کارکنوں کو حکومت کے خلاف اکسانے اور نعرے بازی کرنے کے علاوہ لاؤڈ سپیکر کا بے جا استعمال کرنے کے الزام میں نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز انکے شوہر کیپٹن(ر) صفدر حسین، درجنوں لیگی موجودہ و سابقہ ایم این ایز و ایم پی ایز سمیت 6ہزار کارکنوں کے خلاف تھانہ سمن آباد، تھانہ فیکٹری ایریا، تھانہ سرگودھا روڈ، تھانہ نشاط آباد، تھانہ سول لائن، تھانہ ریل بازار میں مقدمات درج کر لئے ہیں، جن رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ان میں رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ، انکے داماد شہریار خان، سابقہ میئر رزاق ملک، ایم این اے جاوید لطیف، ایم این اے عائشہ رجب بلوچ، ایم این اے شہباز بابر، ایم پی اے اجمل آصف، ظفر اقبال ناگرہ، فقیر حسین ڈوگر، شفیق گجر، رانا علی عباس، مہر حامد رشید، جعفر علی ہوچہ، سابق ایم این اے اکرم انصاری،میاں عبدالمنان، خالدہ منصور، صفدر شاکر، طلال چوہدری، اعجاز احمد ورک، سابقہ ایم پی ایز میں محمد نواز ملک، خلیل طاہر سندھو، راؤ کاشف رحیم، سٹی صدر شیخ اعجاز احمد، صوبائی صدر یوتھ ونگ چوہدری کاشف نواز رندھاوا، عرفان منان، میاں ضیاء الحق، اسرار احمد منے خاں، طارق جانباز، شیخ قیصر، راؤ کاشف رحیم، سابق ایم پی اے، مدیحہ رانا، شفیق گجر، ایم این اے رجب لوچ، ضلعی صدر میاں قاسم فاروق سمیت 6ہزار کے قریب کارکنوں کے خلاف 16ایم پی او، 147/149/186/352/2، 91/290/341/504 اور پنجاب ساؤنڈ ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے، پولیس نے گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔دوسری طرف مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثنا اللہ خان کی اہلیہ نبیلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں ہمارے خلاف جو مقدمات درج کئے گئے ہیں ان میں ضمانت نہیں کرائیں گے، عوام کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ رانا ثنا اللہ بے گناہ ہے،ہمارے فیصل آباد میں آبائی گھر میں قائم مدرسے کے اکاؤنٹ کو بھی منجمد کر دیا گیا ہے، رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ میری صحت اور کھانے کے حوالے سے کوئی بات نہ کی جائے،اطلاع ملی ہے کہ اے این ایف نے مقدمے کا چالان جمع کروا دیاہے۔ کیمپ جیل میں رانا ثنا اللہ سے ملاقات کے بعد اپنے داماد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نبیلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جیل والوں نے بتایا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی ایم آر آئی کروائی گئی ہے جس کی رپورٹ ٹھیک آئی ہے،ہمیں بتایا جائے جیل میں تو ایم ار آئی ہوتی نہیں تو کہاں سے کروائی گئی ہے،کیا خلائی مخلوق نے رانا ثنااللہ کا جیل میں ایم آئی آر کیا،اگر رانا صاحب کو کچھ ہوا تو عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔ 
مقدمات درج 


لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تم ایسے لاڈلے ہوجو کسی کے سامنے بھی جھک سکتا ہے،تمہیں امریکہ نہیں جانا چاہیے تھا، تم نے وہاں جاکر اس کی تصدیق کی جو تمہارے بارے میں سب جانتے ہیں،اب واپس آؤ!میرے خلاف مزید کیسز بناؤ، میری سیاست، احتجاجی ریلیوں اور میڈیا کوریج پر پابندی کے احکامات جاری کرو۔انہوں نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے امریکی صدر ٹرمپ کی تعریف میں ان کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ تمہیں امریکا نہیں جانا چاہیے تھا، تم نے وہاں جاکر اس کی تصدیق کی جو تمہارے بارے میں پہلے ہی جانتے ہیں۔تم ایک ایسے لاڈلے ہو، جو کسی بھی اتھارٹی اور مطالبے کے سامنے اپنی غیرقانونی طریقے سے حاصل طاقت کو برقرار رکھنے کیلئے جھک سکتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ آؤ!میرے خلاف مزید کیسز بنانے، میری سیاست، احتجاجی ریلیوں اور میڈیا کوریج پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کریں۔انہوں نے کہا کہ تم میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی پر پابندی لگانے پر کیوں جھوٹ بولتے ہو۔
مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -