عمران نیازی نے محب وطن نواز شریف پر کم ظرفانہ الزامات عائد کئے: شہباز شریف 

    عمران نیازی نے محب وطن نواز شریف پر کم ظرفانہ الزامات عائد کئے: شہباز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلا م آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف  نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا ذہنی دیوالیہ پن پوری طرح عیاں ہوچکا ہے، بسوں پر سفر کی شعبدہ بازی کے بجائے بہتر ہوتا کہ پاکستان کے عوام کیلئے اہم معاملات پر ٹھوس پیشرفت کرتے،عمران نیازی نے دورہ امریکہ سے کچھ حاصل نہیں کیا، صرف یہ ثابت ہوا کہ وہ ملک کے وزیراعظم ہونے کے اہل نہیں، عمران نیازی محض ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر اپنے بیان میں کہاہے کہ عمران نیازی نے امریکہ میں اپنے خطاب سے اتحاد کا پیغام دینے کا نادر موقع ضائع کردیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی نوازشریف کے خوف میں جیتے ہیں اور اس سے ہٹ کو سوچنے کی صلاحیت کھو بیٹھے ہیں۔ کاش وہ پاکستان اور اس کو درپیش چیلنجز پر بات کرتے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے ٹی وی اور ائیر کنڈیشنر چھیننے کی بات کرکے عمران نیازی نے کم ظرفی اور ہلکے پن کا مظاہرہ کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان لانے کے دعویدار نے امریکہ میں صحافی کواس پر سوال کرنے سے روک دیا۔عمران نیازی نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی بات نہیں کی۔مسلم لیگ ن کے صدر نے سوال اٹھایا کہ کیا عمران نیازی کی حکومت نے کشمیر پر پاکستان کی پالیسی تبدیل کردی ہے؟میڈیا کو کنٹرول کرنے کی بات کرکے عمران نیازی نے امریکہ میں اپنی آمرانہ ذہنیت بے نقاب کردی ہے۔ عمران نیازی نے اپنی حکومت میں میڈیا کے آزاد ہونے کا عالمی جھوٹ بولا۔شہباز شریف نے کہا کہ قوم اور میڈیا نے دیکھ لیا کہ عمران نیازی صاحب کس پائے کا جھوٹ بولتے ہیں کیونکہ آج ملک میں بدترین سنسرشپ ہے۔ عمران نیازی قوم کوبتائیں کہ انہوں نے امریکہ کیلئے ”ڈومور“ کی کیا پیشکش کی ہے؟سابق وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ جب نوازشریف نے بھارت اسے اچھے تعلقات کی بات کی تو عمران نیازی نے انہیں ’مودی کایار‘ کہا،آج عمران نیازی نے نوازشریف کا وژن اپنا لیا ہے، نوازشریف ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے تھے۔
شہبازشریف


 لاہور(کرائم رپورٹر) نیب کی ہدایت پر سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کی فیملی کے نام پر رجسٹرڈ و زیر استعمال گاڑیوں کے کاغذات کو بلاک کردیا گیا۔آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کی فیملی کی پراپرٹیز و گاڑیاں کو منجمد کردیا ہے اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی نے شہباز شریف کے نام پر زیر استعمال 2 لینڈ کروزر اور 2 دیگر گاڑیوں کو ایکسائز ریکارڈ میں بلاک کردیا۔دوسری جانب ماڈل ٹان سمیت دیگر شہروں میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی پراپرٹیز کو بھی منجمد کر دیا گیا ہے اب یہ پراپرٹی کسی اور کے نام پر ٹرانسفر نہیں ہوسکیں گی، اس حوالے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے رپورٹ تیار کرکے نیب کو ارسال بھی کردی۔
جائیدادیں / منجمد

مزید :

صفحہ اول -