کوئٹہ، میڈیکل سٹور کے سامنے دھماکہ،2 افراد جاں بحق،13زخمی

   کوئٹہ، میڈیکل سٹور کے سامنے دھماکہ،2 افراد جاں بحق،13زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(آن لائن)مشرقی بائی پاس کے نزدیک  شیر جان اسٹاپ پر ایک میڈیکل سٹور کے سامنے بارودی مواد کے دھماکے میں 2افراد جاں بحق 13 زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ سیکیورٹی ذرائع نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ دہشت گردوں نے اس دھماکے کے ذریعے عام افراد کو نشانہ بنایا ہے۔ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے علاقے کو گھیرے میں لیکر قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ شرپسند عناصر کی تلاش کا کام شروع کردیا گیاہے۔عبدالرزاق چیمہ نے بتایا ہے کہ دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر سول اسپتال منقل کر دیاگیا جہاں دوافراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے -ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق تمام افراد عام شہری ہیں۔
بم دھماکہ 

مزید :

صفحہ اول -