چیئرمین سینیٹ کے عشائیے میں اپوزیشن کے2 سینیٹرز کی شرکت، حمایت کی یقین دہانی

  چیئرمین سینیٹ کے عشائیے میں اپوزیشن کے2 سینیٹرز کی شرکت، حمایت کی یقین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے حکومتی سینیٹرز کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے 2 سینیٹرز نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین اور آزاد سینیٹر دلاور خان نے عشائیے میں شرکت کی اور چیئرمین سینیٹ کو تحریک عدم اعتماد میں اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ اپوزیشن کے دونوں سینیٹرز کی صادق سنجرانی کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی تصاویر اور ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں سینیٹرز نے صادق سنجرانی سے کہا کہ ہم تحریک عدم اعتماد میں آپ کو اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہیں جبکہ سینیٹر کلثوم پروین نے گفتگو میں کہا کہ ہمارے ساتھ اور بھی لوگ ہیں۔چیئرمین صادق سنجرانی نے دونوں سینیٹرز کو خوش آمدید کہا۔ 
چیئرمین سینیٹ 

مزید :

صفحہ اول -