پی ٹی آئی کا25 جولائی کو  یوم تشکر منانے کا اعلان  

 پی ٹی آئی کا25 جولائی کو  یوم تشکر منانے کا اعلان  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (آئی این پی)مرکز اور دو صوبوں میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 25 جولائی کو  بھرپور یوم تشکر منانے کا اعلان کردیاہے۔ پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے مرکزی و صوبائی تنظیموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے  چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ تحریک انصاف انتخابات میں تاریخی فتح اور وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کی کامیاب تکمیل پر رب العزت کا شکر ادا کریگی۔انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو پاکستان میں تبدیلی کا سورج طلوع ہوا،25 جولائی کے عام انتخابات میں قوم نے عمران خان کو قیادت کا منصب سونپا، دیانتدار اور ساکھ کی حامل قیادت کے ثمرات عالمی سطح پر ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ نے ایک ہی جست میں تاریخی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔
پی ٹی آئی 

مزید :

صفحہ اول -